لئیق رفیق ہسپتال انتظامیہ او ڈاکٹرکیخلاف تاحال کوئی کاروائی نہ ہو سکی

May 25, 2021

 ملتان ( سپیشل رپورٹر) متاثرین لئیق رفیق ہسپتال نے سیشن کورٹ ملتان میں پیشی کے بعد کہا کہ لئیق رفیق ہسپتال نے ہم سے زندگی کی رونق چھین لی، رزق کمانے کے بھی قابل نہیں چھوڑا گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے لیکن نہ تو حکومتی امداد آئی اور نہ ہی لئیق رفیق ہسپتال اور قصائی ڈاکٹرکیخلاف تاحال کوئی خاطر خواہ کاروائی ہو سکی ۔ جبکہ چئیرمین سرائیکی لائرز فرنٹ احمد خان لنگاہ ہائیکورٹ نے کہا کہ غریب متاثرین کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ،انصاف کیلئے دستیاب ہر فورم پر جا کر متاثرین کا مقدمہ لڑوں گا۔

مزیدخبریں