ذاتی کاروباری مفادات کو نظرانداز کرنا ہو گا: محمداشرف قریشی

 ملتان(  سپیشل رپورٹر) سیاسی استحکام ترقی و  سلامتی کے لئے حکمرانوں سمیت تمام اداروں کو نیک نیتی کے ساتھ  عالمی سطح پر مثبت پیغام دینے کے لئے ذاتی کاروباری سیاسی علاقائی مفادات کو نظر انداز کرنا ہوگا یہ بات مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف قریشی نے عید ملن پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی جو رواداری تحریک پاکستان ملتان کے زیر اہتمام ہوئی جس میں سلمان سلیم ایڈووکیٹ محمد ارشاد انصاری، قاری محمد اکرام انصاری ،سیدحیدرعابدی،  عبدالوحید ،پیرسید محمد ہارون،شہاب صفدر بھٹہ ،حافظ سعد علی،محمد عبداللہ بن علی قریشی، سمیع اللہ قریشی،محمد علی تسلیم نے شرکت کی محمد اشرف قریشی نے کہا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل قومی امت مسلمہ اسلامی  مفادات کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن