لاہور (خصوصی نامہ نگار)صنعتکار و پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت گامزن ہے ، کرونا کے پھیلائو کے باوجود معیشت کا 4فیصد گروتھ معاشی استحکام کا ضامن ہے، 4فیصد گروتھ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے۔ حکومت نے ملک کو قرضوں والی معیشت سے نکال کر ایکسپورٹ اور پیداوار پر انحصار کرنے والی معیشت بنادیا ہے ،کرونا کے باوجود پاکستانی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہے برآمدات 10سال میں سب سے زیادہ ہونے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستانی معیشت درست سمت گامزن ہے :چوہدری سلیم بریار
May 25, 2021