گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)امت مسلمہ کے تمام حکمرانوں پر اسرائیلی قوم سے شہدائے فلسطین کے خون کا قصاص لینا فرض عین ہے فلسطینی بچوں,عورتوں,نوجوان,بزرگوں کے خون سے اسرائیلی یہود کا چہرہ رنگا ہوا ہے .حالیہ بمباری و بربریت نے ثابت کردیا ہے کہ اس کائنات کے سب سے بڑے دہشت گرد یہودی ہیں.او آئی سی تمام مسلم ممالک کے سربراہان پر مشتمل اجلاس غزہ میں بلا کر یہود کے خلاف اعلان جہاد کرے ان خیالات کا اظہار پروفیسر حافظ سیف الرحمن بٹ (سینئر نائب صدر جمعیت اساتذہ پاکستان)نے جمعیت اساتذہ ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام تحفظ قبلہ اول ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا.جسمیں تمام مکاتب فکر کے علما و عوام شریک ہوئے .ریلی کا آغاز پنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے ہوا اور اختتام گلشن اقبال پارک پرہوا ،پروفیسر محمد سعید کلیروی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ حکو مت غزہ کے مالی و جانی نقصانات کا جائزہ لے ,تعمیراتی انفراسٹرکچر کو اس کے اصل حالت میں واپس لانے کے لئے تجوریوں کے دروازے.مولانا محمد ابرار ظہیر نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کے حکمراناقوام متحدہ کو مجبور کریں کہ وہ فلسطینی تمام تر مالی نقصانات کی ادائیگی کروائے ۔
اسرائیل سے شہدائے فلسطین کے خون کا قصاص لینا فرض ہے: سیف الرحمن بٹ
May 25, 2021