اپنے کیے پر شرمندہ ،قوم سے معافی مانگتا ہوں: محمدآصف

ملتان(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں انٹرویو دیتے ہوئے 38 سالہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور قوم سے معافی مانگتے ہیں، وہ پرامید ہیں کہ قوم انہیں معاف کردیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ گراؤنڈز کو آج بھی مس کرتے ہیں اور نئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دیکر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد آصف کا کیرئیر تنازعات کا شکار رہا، فیلڈ اور آف دی فیلڈ محمد آصف کئی تنازعات اور سکینڈلز میں الجھے رہے، ساتھی کھلاڑی کے ساتھ لڑائی، ڈوپنگ سکینڈل، منشیات برآمدگی، دبئی میں گرفتاری کیس اور سب سے بڑھ کر 2010ء کا سپاٹ فکسنگ سکینڈل ان کے کیرئیر کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...