فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آئسولیشن سے ریلیز کرکے گھر بھیج دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آئسولیشن سے ریلیز کرکے گھر بھیج دیا۔ نسیم شاہ نے کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانی رپورٹ جمع کرائی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں آئسولیشن سے ریلیز کرکے گھر بھیج دیا۔ پی سی بی ہدایات کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو ہوٹل جوائن کرنے سے اڑتالیس گھنٹے قبل لی گئی منفی کورونا رپورٹ جمع کروانا لازم تھی۔ نسیم شاہ نے ہوٹل پہنچنے کے بعد اٹھارہ مئی کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ جس کے بعد انہیں ایک علیحدہ کمرے میں رکھنے کے بعد میڈیکل اسٹاف نے انہیں واپس جانے کی ہدایت کردی۔

رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کا کہنا یہ ہے کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے واٹس ایپ گروپ میں بائیس مئی کو ٹیسٹ کروانے کا میسج نہیں دیکھا تھا۔ جس کے باعث انہوں نے پرانی رپورٹ جمع کرائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن