کوالالمپور میں ٹرینوں کے تصادم سے 200سے زائدافراد زخمی

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں سرنگ کے اندر میٹرو لائٹ ریل ٹرینیں ٹکرانے کے باعث 200سے زائدافراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 47 کوشدید زخم آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس نے ملائیشیا کے وزیرنقل وحمل وی کا سی اونگ کے حوالے سے کہاہے کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز رات8بج کر 30منٹ پر ہوا جب پیٹروناس مینار کے باہر کے ایل سی سی اسٹیشن کے قریب زیرزمین سیکشن پر کیلانا جایا لائٹ ریل راہداری(ایل آر ٹی)پٹری پرایک خالی ٹرین سامنے سے 232افراد کو لے جانے والی دوسری ٹرین کے ساتھ ٹکراگئی۔

وزیرنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسٹیشن پر166افراد کومعمولی زخم آئے جبکہ 47شدید زخمی تھے،انہوں نے مزیدکہاکہ کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

وزیرنے کہاکہ خالی ٹرین آزمائشی سفرپر تھی۔انہوں نے کہاکہ یہ حادثہ کیلانا جایا لائٹ ریل راہداری کی 23سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ تھا،انہوں نے مزیدکہاکہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔دریں اثنا ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے سماجی میڈیا پر کہاکہ انہیں حادثے بارے بتایا گیا ہے اور سکیورٹی اورہنگامی افسران موقع پر موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

ای پیپر دی نیشن