بنگلہ دیش ، نوول کرونا وائرس کے دوران طویل مسافت کی ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع

بنگلہ دیش میں حکومت کی جانب سے عالمی وباسے متعلق پابندیوں میں نرمی اور نوول کرونا وائرس لاک ڈان کے دوران تقریبا سات ہفتوں کی معطلی کے بعد طویل فاصلے والی بس ، ٹرین اور فیری خدمات کا دوبارہ آغاز ہوگیاہے بنگلہ دیش کی حکومت نے اتوار کے روز ملک بھر میں لاک ڈان میں 30 مئی تک توسیع کردی ہے لیکن طویل مسافت والی عوامی ٹرانسپورٹ کی خدمات پر پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے جو گزشتہ ماہ کے آغازمیں معطل کردی گئی تھیں ۔ملک کی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین مراسلے کے مطابق حکومت نے لوگوں کی جانب سے صحت کےقواعد پر عمل درآمد کی شرط پر اتوار کو آدھی رات سے پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں نئے کیسز اور اموات میں اضافے کی رفتار میں کمی آئی ہے۔ملک کے عمومی ڈائریکٹوریٹ برائے خدمات صحت نے پیر کے روز نوول کرونا وائرس کے 1 ہزار 441نئے کیسز اور 25 نئی اموات رپورٹ کی ہیں ، جس سے کل کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 521 اور ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 12 ہزار 401 ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن