پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد وینٹی لیٹرز کےاستعمال کی گنجائش48 فیصد پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی جاری ہے ، محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد 581 ہوگئی، جس کے بعد وینٹی لیٹرز کےاستعمال کی گنجائش48 فیصد پر آگئی۔ لاہور کےسرکاری اسپتالوں میں 143 کورونا کےمریض وینٹی لیٹر پر اور 224 مریض ایچ ڈی یوز پر زیرعلاج ہیں ، جن میں سے می اسپتال میں58، جناح اسپتال میں 27، سروسز اسپتال میں 29مریض ، جنرل اسپتال میں 15، پی کے ایل آئی،نواز شریف یکی گیٹ اسپتال میں 3،3 مریض گنگارام اسپتال میں4، کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور پی آئی این ایس میں 2،2 مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔