سینیٹ نے آج (منگل)غزہ میں اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کیلئے ایک متفقہ قرار داد منظور کی ۔قائد اعوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے پیش کی گئی ۔قرار داد میں مختلف ممالک کی منافقت اور دوغلے معیار پر بھی غم و غصہ ظاہر کیا گیا ہے جنہوں نے ابھی تک غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت نہیں کی ہے اورجارح اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کے باوجود وہ انسانیت کی بات کرتے ہیں ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ہم جارح اسرائیل کو مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ برابر لانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ یکطرفہ جنگ ہے۔سینیٹ نے غزہ کے محسور عوام کو انسانی ہمدری کی بنیاد پرامداد بھجوانے کے حکومت پاکستان کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔
سینیٹ، غزہ میں اسرائیل کی طرف سے انسانیت کیخلاف جرائم کی مذمت کیلئے متفقہ قرار داد منظور
May 25, 2021 | 22:57