اسلام آباد لانگ مارچ اور کریک ڈاون،لاہور سے بڑی گرفتاری

May 25, 2022 | 00:07

لاہور:پی ٹی آئی کے اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ کے لیے حکومتی کارروائیاں جاری ہیں اور تحریک انصاف کے رہنماوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ا س سے پہلے پولیس ڈاکٹر یاسمین کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے  حکومت نے اسلام آباد کے داخلی راستے بھی بند کردیے ہیں اور دارالحکومت کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کردی ہے۔

مزیدخبریں