اسلام آباد انتظامیہ کا آج میٹرو  بس سروس بند کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے  پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے روز بدھ  25 مئی کو(آج) میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق  میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف پرائیوٹ اسکولز نے بھی کل چھٹی کا اعلان کیا ہے اور جاری امتحانات ملتوی کردیے ہیں، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر دفعہ 144بھی نافذ کردی ہے اور شہر کے داخلی راستوں کی بندش کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...