لانگ مارچ: لاہور،گوجرانوالہ سمیت متعدد بورڈز میںآج میٹرک کاامتحان ملتوی  متعدد سکولز، نجی و سرکاری جامعات بند رہیں گی


لاہور+ راولپنڈی+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ (سپیشل رپورٹر+ جنرل رپورٹر+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت متعدد بورڈز کے میٹرک کا امتحان ملتوی کردیا گیا، صوبے کے متعدد سکول ،سرکاری و نجی جامعات بھی ایک دن کیلئے بند کر دی گئیں۔ لاہورکے بڑے نجی سکولز جبکہ ڈی پی ایس سکول بھی بند رہے گا سرکاری سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی متعدد سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں نے آج 25 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دئیے ہیں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں 25 مئی کو ہونے والے سلیکشن بورڈ تا حکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بی زیڈ یو ملتان میں بھی امتحانات ملتوی کیے گیے ہیں لاہور میں بڑے نجی تعلیمی اداروں نے بھی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبا، والدین اورسٹاف کے تحفظ کے لیے تعلیمی ادارہ بند رہے گا، صوبے کے متعدد تعلیمی بورڈز نے بھی میٹرک کا کل ہونے والا پیپر ملتوی کر دیا ہے۔ ادھر راولپنڈی ڈویژن میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکومت پنجاب کی طرف سے سکولز اور کالجز کو 1 دن کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی  کے زیر انتظام ادارے بند رہیں گے۔ برٹش کونسل نے راولپنڈی میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے تمام O اور A لیول کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے بھی اربن علاقے کے سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے دریں اثنا بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی مطالعہ پاکستان کا پرچہ ملتوی کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...