اسلام آباد ( عترت جعفری)دوحہ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری بات چیت سبسڈیز کے معاملہ پر ا بھی اتفاق رائے کے مرحلہ سے اب بھی دور ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ مذاکرات طول پکڑیں گے، یہ تاثر ہے کہ ساتواں پروگرام ریویو بجٹ کے بعد مکمل ہو سکے گا،دوہا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے موقف اختیار ہے کہ واشنگٹن ملاقات میں انرجی سبسڈیز کا خاتمہ طے پایا تھا اور یہ جائزہ کے مکمل ہونے کاپیشگی ایکشن تھا، اس سے قبل بھی سیاسی حکومت نے سبسڈی کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ایسا نہیں کیا گیا ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہدیگر ایشوز جن میں ایگزامشنز کا خاتمہ شامل ہے پر کافی حد تک معاملہ طے ہو گیا ہے ،حکومتی ٹیم آئی ایم ایف کو مرحلہ وار مطلوبہ ہدف طے حاصل کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،زرائع نے بتایا کہ دوہا مذاکرات میں پاکستان کی ٹیم آئی ایم ایف کا قائل کر سکی تو آج سٹاف لیول اتفاق رائے کا اعلا ن متوقع ہے تاہم اگر ایسا نہ ہوا اور جاری مذاکرات وقت میں توسیع نہ ہوئی تو ساتواں ریویو بجٹ کے اعلان کے بعد ہی مکمل ہو سکے گا ،بجٹ میں طے شدہ اہداف کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے جس کے بعد قرض کی قسط جاری ہو سکے گی ۔