ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھو کا کور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ 


اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے منگل کو کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کورس کے شرکائ￿  سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دور حاضر کی جنگ میں ائیر پاور، عسکری قوت کا ایک موثر عنصر بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد سے وابستہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور فوائد کے حصول کیلئے ائیر پاور کی واضح تفہیم انتہائی ضروری ہے۔ علاقائی جغرافیائی سیاسی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اپنے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے جس میں موجودہ صلاحیتوں میں بہتری اور درجہ بندی کے ساتھ ساتھ نئی جہتوں کا حصول بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل تیاریوں کو بہت اہمیت دیتی ہے اور پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے اپنے کوئٹہ کے دورے میں نمبر ?? کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاکستان ا?رمی کی جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔ جوانوں سے ملاقات کے دوران،  سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہم تمام لوگ جنہوں نے یونیفارم زیب تن کیا ہے ان کا ہر وقت عملی طور پر تیار رہنا اس ملک اور اس کے شہریوں کے دفاع کیلئے ہمارا اولین فریضہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن