دریاؤں میں کمی: پنجاب‘ سندھ کیلئے پانی کی قلت 45 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ 

May 25, 2022


اسلام آباد/ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) ارسا کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد مزید کم ہو گئی۔ پنجاب اور سندھ کو پانی کی قلت 40 سے 45 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ڈیموں میں پانی کی آمد  ایک لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک پر آ گئی۔ تربیلا ڈیم پہلے ہی ڈیڈ لیول پر ہے۔ منگلا ڈیم میں ایک لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ‘ چشمہ میں 23 ہزار ایکڑ فٹ پانی ہے۔ آئندہ 5 سے 15 روز میںپنجاب اور سندھ میں پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔ ارسا نے صوبوں  کے سیکرٹریز آبپاشی کو خطوط تحریر کر دیئے ہیں۔ صوبے دستیاب پانی کے حساب سے اپنی پلاننگ کریں۔ منگلا اور چشمہ بھی اگلے 24 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک جا سکتے ہیں۔ وزیر آبپاشی بلوچستان  میر  خان لہڑی  نے کہا کہ  بلوچستان کو سندھ سے ملنے والے پانی کی مقدار 83 فیصد کم کردی گئی ہے۔ سندھ کی جانب سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی بند کرنے پر بھر پور احتجاج کریں گے،  اگر ارسا معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو آج  ہونے والے اجلاس میں نہ صرف بائیکاٹ کریں گے بلکہ صوبے بھر میں معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں