نیویارک (اے پی پی)امریکہ میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ سویابین میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں گندم کے وقفہ کے قریب جولائی کے لیے سودے 21.50 سینٹ بڑھ کر 11.90 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔بورڈ میں مکئی کے جولائی کے لیے سودے 6 سینٹ بڑھ کر 7.85 ڈالر فی بشل کے قریب جبکہ سویا بین کے جولائی کے لیے سودے 17.25 سینٹ کمی کے ساتھ 16.88 ڈالر فی بشل طے پائے۔