دبئی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 3 دن کے لیے بگ سیل کا اعلان کیا گیا ہے، 27 سے 29 مئی 2022 تک شاپنگ سنٹرز اور تجارتی مراکز میں غیرمعمولی رعایت پر خریداری کی جا سکے گی ۔ الامارات الیوم نے ریٹیل اور فیسٹول کے ادارے کے حوالے سے بتایا کہ دبئی کے باشندوں اور سیاحوں کوعالمی تجارتی برانڈز کی اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی، اس میں 90 فیصد تک رعایت ملے گی۔ دبئی کے تجارتی مراکز اور بازاروں نے تین روزہ بگ سیل کے دوران مختلف قسم کی رعایتیں دینے کا عندیہ دیا ہے،صارفین کو خریدے ہوئے سامان کی قیمت واپس ہوسکتی ہے۔ بعض تجارتی مراکز نے 25 سے 50 فیصد، دیگر نے 25 سے 35 فیصد جبکہ اکثر نے 25 سے 75 فیصد اور 90 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ایک ہزار 400 درہم یا اس سے زیادہ کا سامان خریدنے پر خصوصی رعایت ہوگی۔
دبئی: بگ سیل کا اعلان، عالمی برانڈز پر90 فیصد تک رعایت
May 25, 2022