اسلام آباد (اے پی پی)باسمتی چاول کی برآمدات میں اپریل کے دوران 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 15.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 9.5 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2021 ء کے مقابلہ میں اپریل 2022 ء کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 5.6 ارب روپے یعنی 59.93 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔