مقامی طورپر تیار سستے سولر پینلز توانائی کے مسائل کے خاتمہ میں معاون :امجد حسین


اسلام آباد (اے پی پی) چائنہ اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے ماہر اور کنسلٹنٹ امجد حسین نے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو دھوپ جیسا قیمتی تحفہ دے رکھا ہے اور ملک کے اکثر علاقوں میں ایک سال کے دوران 300 سے زیادہ دن بہترین دھوپ کی دستیابی سے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت قائم ایس ای زیڈز میں سولر پینلزکی تیاری کی صنعتوں کے قیام پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ مقامی طورپر تیار سستے سولر پینلز توانائی کے مسائل کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سستے پینلز کی تیاری سے نہ صرف گھریلو صارف مستفید ہوں گے بلکہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا شعبہ بھی بجلی کی پیداوار حاصل کرکے اس سے استفادہ کرسکے گا۔جس سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گابلکہ برآمدات کی بڑھوتری سے قیمتی زرمبادلہ کما کر معاشی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن