کاہنہ:قتل کے ملزم گرفتار نہ کرنے پرورثاء کا نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج


کاہنہ(نامہ نگار) گزشتہ رو ز کاہنہ کے علاقہ کچوانہ بستی کے رہائشی نوجوان کامران میئو کا عبید رضا اور اسکے ساتھیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جنہوں نے مقتول کامران میئو کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ورثا نے نعش کو فیروزپور روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ٹریفک مسلسل 4 گھنٹے سے بند رہی۔لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ قتل کرنے والا عبیدرضا رستم ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا وعدہ کرکے ٹریفک بحال کرادی۔

ای پیپر دی نیشن