راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس محمد امجد رفیق نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محمدحنیف عباسی کی جانب سے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سزا کے خاتمے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت اے این ایف کے وکیل کی عدم حاضری پر یکم جون تک ملتوی کر دی بدھ کو سماعت کے موقع پر حنیف عباسی اپنے وکیل احسن بھون کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے تاہم اے این ایف کے پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہ تھے جس پر سماعت ملتوی کر دی گئی یاد رہے کہ انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 21جولائی2018ء کوایفیڈرین کوٹہ کیس میں الزام ثابت ہونے پرمحمد حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف محمد حنیف عباسی نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ۔