یاسین ملک کی سزا کیخلاف ہڑتال کے دوران دکانیں، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند، سڑکیں سنسان

May 25, 2022


  سرینگر (آئی این پی+ کے پی آئی )حر  یت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  مقبوضہ وادی میں دوکانیں، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک سے خالی سڑکیں سنسان  ہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے اضافی نفری تعینات کردی اورمتعدد سڑکوں کو رکاوٹیں اورخاردار تارلگا کربند کردیا گیا ہے۔ وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی کی معاونت اوردیگرجھوٹے مقدموں میں مجرم قراردیاہے اورانہیں آج بدھ کو  سزا سنائی جائے گی۔دوسری بات کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کشمیری صحافی فہد شاہ کو کپواڑہ سب جیل سے جموں جیل منتقل کر دیا گیاہے۔

مزیدخبریں