تابکار ی مواد کا بڑا ذریعہ اسکریپ میٹل میں پایا جاتا ہے:،عمر مسعود الرحمان  پاکستان اور یورپی یونین میں تجارتی تعلقات باہمی طورپر فائدہ مند: نوید قمر


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے تجارت وسرمایہ کاری سید نوید قمرنے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات یورپی پارلیمنٹ برسلز میں پاکستانی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سید نوید قمر 22سے 23مئی تک بیلجیم کے 2روہ سرکاری دورے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات باہمی طورپر فائدہ مند ہیں۔یورپی یونین پاکستان کی برآمدات کی سب سے بڑی منزل ہے اور دونوں اطراف بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات سے فائدہ اْٹھا رہے ہیں۔وزیر تجارت سید نوید قمرنے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس سکیم میں شمولیت کے بعد سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر تجارت اپنے دورے کے دوران دیگر یورپی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن