گل فرین ،نمرہ ، عائشہ جاوید ، شبنم ، ایمان ، ثمینہ بی بی موقع پر دم توڑ گئیں،ثوبیہ، علیشا شدید زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال کہوٹہ منتقل


کہوٹہ(نامہ نگار)پہاڑی گرنے سے پانی بھرنے آئیں خواتین پہاڑی کے نیچے آکر 6 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ  تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ جبکہ دیگر خواتین کو نکالے جانے کا عمل جاری ہے۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن ) راجہ محمد ظفرالحق ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب وسابق ایم پی اے راجہ محمد علی ، صوبائی نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) حافظ عثمان عباسی ،سابق ممبر قوممی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے نڑھ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق ریسکیو 1122 انتظامی افسران اور معززین کی بڑی تعداد نڑھ موعین اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے گاوں مورین دیگل کے مقام پر چشمہ سے پانی بھرتے ہوئے پہاڑی گرنے سے 9 کے قریب خواتین اسکی زد میں آگئیں۔ جس سے 6خواتین گل فرین بی بی زوجہ خوشی محمد ساکن دیگل عمر 50سال ، نمرہ بی بی زوجہ ظفر اللہ ساکن دیگل عمر 30سال ، عائشہ جاوید دختر محمد جاوید عمر 21سال ، شبنم بی بی زوجہ محمد اشتیاق عمر 42سال ، ایمان بی بی دختر محبوب ربانی عمر 14سال، ثمینہ بی بی زوجہ محبوب ربانی عمر 35سال موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ جبکہ دیگر شدید زخمی ثوبیہ بی بی زوجہ محبوب ربانی عمر 40سال ، علیشہ دختر محمد اشتیاق عمر 17سال جن کو THQ ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔ مزید پہاڑی کی زد میں آئی خواتین کو نکالے جانے کا عمل جاری ہے مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے امدادی ٹیمیں ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق، پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ، دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ ، میڈیا نمائندگان ، شہری ، ریسکیو 1122 انتظامی افسران اور معززین کی بڑی تعداد میں موقع پرنڑھ موعین اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچ گئے ۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن ) راجہ محمد ظفرالحق ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب وسابق ایم پی اے راجہ محمد علی ، صوبائی نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) حافظ عثمان عباسی ،سابق ممبر قوممی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے نڑھ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...