پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ، ملکی کشتی بھنور میں بری طرح پھنس چکی: سراج الحق


اسلام آباد(نا مہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی کشتی بھنور میں بری طرح پھنس چکی، پاکستان کو اس نہج پر لانے والی تینوں بڑی جماعتیں اور ان کے سرپرست ہیں۔ بڑی حکمران اور اپوزیشن جماعتیں 22کروڑ عوام کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔ اسلام آباد کے ڈرائنگ روموں میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے عوام کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو خبردار کرتا ہوں کہ سری لنکا ایسی صورت حال سے عبرت حاصل کریں۔ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ گرفتاریاں اور سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں۔ پولیس نوجوان کی شہادت افسوس ناک، اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنے کارکنوں کے رویوں کا جائزہ لیں۔ گالم گلوچ کی سیاست نے پاکستان کے کلچر کو تباہ کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بہاولپور میں شمولیتی جلسہ، میڈیا سے گفتگو اور وہاڑی میں علی وقاص ہنجرا کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے حریت رہنما یاسین ملک کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری اور مقبوضہ کشمیر کٹھ پتلی عدالتوں کی جانب سے ممکنہ سزا کے خلاف ملک بھر میں 25مئی بدھ کو احتجاج کی اپیل کی ہے۔   

ای پیپر دی نیشن