لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریزملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ سیریز ملکی سیاسی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کے باعث ملتوی کردی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین روز میں فیصلہ کرلیا جائیگا۔ ون ڈے سیریز راولپنڈی میں 8، 10اور 12 جون کو شیڈول ہے جبکہ پی سی بی نے بیک اپ وینیوز کیلئے ملتان کی نشاندہی کی تھی۔ ملتان میں بھی میچز کرانے میں پی سی بی کو مشکلات کا سامنا ہے، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے حکومت سے ایڈوائس لی جائیگی۔