یاسین ملک کو سزا تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی بھونڈی کوشش ہے: اقبال عزیز

کامونکی(نمائندہ خصوصی)بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا دینے کا اقدام تحریک آزادی کو دبانے کی بھونڈی کوشش ہے،عالمی اداروں کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن تحصیل کامونکی میاں اقبال عزیز،سینئر نائب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن میڈیم ثمرہ ورک ایڈووکیٹ،ممتاز ماہر تعلیم رانا محمد صدیق،ڈاکٹر شعیب رامے اور سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے بھارتی فوج اور پولیس پہلے ہی اوچھی حرکتیں کر رہی تھیں۔ اب بھارتی عدالتوں نے بھی مذموم ہتھکنڈے اپناے شروع کردئے۔ انہوں نے کہاکہ کئی برس سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنیوالی حریت قیادت ان ہتھکنڈوں سے دباؤ میں نہیں آئیگی۔کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہنا ہے ایسے اقدامات سے اسے روکا نہیں جا سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر حال میں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...