گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی پی58 خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام آج لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، گرفتاریاں، جیلیں اور تشدد حقیقی آزادی مارچ کا راستہ نہیں روک سکیں گے،یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر استعفی دے کر الیکشن کروائیں ،پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، چادر اور چار دیوای کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،شرم نام کی ان میں کوئی چیز نہیں ہے،ریاستی غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ آج ملک کے کونے کونے سے لاکھوں افراد پر مشتمل حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد پہنچے گا اور انسانی سمندر امپورٹڈ حکومت کو بہا کر لے جائیگا۔ عمران خان کی قیادت میں خودداری اور حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو چکی اور پاکستانی قوم غلامی سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر کے ہی دم لے گی،پوری قوم عمران خان کی کال پر لبیک کہہ چکی۔ امپورٹڈ حکمرانوں کا منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔