لانگ مارچ کو عوام حکومت کے ساتھ  مل کرناکام بنادیں گے: عنصر محمود 

May 25, 2022

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوںصدر پی پی 53 وسابقہ چیئرمین بینکہ چیمہ چوہدری عنصر محمود سندھواور ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اتحادیوں کی مدد سے عوام کو ریلیف دینے اور ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مشکل وقت میںاقتدار میں آئی کیونکہ سابقہ سلیکٹڈ حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ساڑھے تین سالہ دور میں غریب عوام کا جینا محال کررکھا تھا جسے تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں نے اتحاد کے ذریعے آئینی و قانونی طریقہ سے گھر بھیج کرعوام کی ان سے جان چھڑوائی لیکن اب اقتدار سے محرومی کے غم میں عمران خان نے  انتشارپیدا کرکے ملک وقوم کو بحران  کی طرف دھکیل دیا ۔

مزیدخبریں