احتجاج کی آڑ میں دنگا فساد سے بدامنی پھیلے گی: عبدالغفار روپڑی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان نے  قرار دیا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں دنگا فساد سے ملک میں بدامنی پھیلے گی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی مولانا شکیل الرحمان ناصر حافظ عبدالوحید شاید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پولیس فورس کے اہلکار کی شہادت قابل مذمت ہے جن لوگوں نے یہ ظالمانہ حرکت کی ہے حکومت ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے پی ٹی آئی اقتدار چھوٹنے پر اتنی اشتعال میں نہ آئے کہ احتجاج کی بجائے فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرے حکومت کو بھی چاہیے کہ ان کو پرامن احتجاج کرنے دے۔ کیونکہ یہ ہر سیاسی ودینی جماعت کا حق ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...