مونکی پاکس سے بچاؤ کیلئے ائرپورٹس پر سکریننگ کاؤنٹر قائم کئے جائیں‘ صحت فاؤنڈیشن 

ملتان (خصوصی رپورٹر)مونکی پاکس وائرس سے بچاؤکے لئے حکومت کو چاہیے کہ ملک کے تمام بین الاقوامی ایئر پورٹس پر سکریننگ کاوئنٹر قائم کئے جائیں آگاہی مہم اور احتیاط اختیار کی جائے تمام ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے جائیں ان خیالات کا اظہار صحت فاؤنڈیشن کے عہدیدارن چیئرمین ڈاکٹر سید پیر عبدالسمیع ، ڈاکٹر محبوب الرحمن آصف ،لیڈی ڈاکٹر رابعہ النساء آصف اور عرفان قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ یہ  بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی علامت بخار ،جسم درد،جسم کے اوپر دانے الرجی ہونا اس کی علامات میں شامل ہے ان علامات کی صورت میں اپنے قریبی سرکاری ہسپتال میں رابطہ کریںامریکہ اور برطانیہ میں کسیز رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں بھی اس وقت دو افراد اس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن