ملتان (خصوصی رپورٹر) پاک اٹالین برن یونٹ میں جھلسنے والے مریض بچوں کے لئے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ڈین،انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان اور ڈاکٹر بلال سعید سمیت دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جلے ہوئے بچوں کے لیے داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے بعد وہاں دستیاب طبی سہولیات تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وی سی نشتر کی زیر صدارت اجلاس پاک اٹالین برن یونٹ میں مریض بچوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ
May 25, 2022