پولیو کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت پرعزم : ڈاکٹر عذرا پیچوہو


کراچی ( نیوز رپورٹر)پولیو کے خاتمے کے کیلئے سندھ حکومت پرعزم ہے،وائرس کے خاتمے کیلئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جنگ کو مل کر ختم کرنا ہوگا، مونکی پوکس کے حوالے سے تمام اسپتالوں کو فرسٹ ایڈ کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈسٹرکٹ ایسٹ یوسی گجرو میں پولیو مہم 2022 کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا، قبل ازیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت، ڈپٹی کمشنر آصف جان صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ریاض جاکھرانی ودیگر کے ہمراہ بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر ڈاکٹر الطاف بوسن، فیاض عباسی، ڈاکٹر شوکت چانڈیو، ڈاکٹر احمد علی شیخ، ڈاکٹر آصف زرداری، ڈاکٹر شمائلہ، جہان الدین محسود، ڈاکٹر خالد خرم، مولانا ریاض الدین سمیت ڈبلیو ایچ او، یونیسف، محکمہ صحت ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، میڈیا سے گفتگو میں وزیر صحت نے حالیہ دنوں میں شمالی وزیرستان سے تین پولیو کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں اور پیدائش سے لیکر 2 سال تک کیبچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں، انہوں نے کہا کہ رواں مہم کے دوران 6 ماہ سے 59 ماہ تک کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن