ایتھنز(این این آئی)ترک صدررجب طیب ایردوآن نے یونان کے وزیراعظم کیریاکوس مِتسوتاکیس کے امریکا کے حالیہ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونانی لیڈر کا اب ان کے لیے کوئی وجود نہیں رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدرایردوآن نے ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ ہم نے یونان کے ساتھ اپنے تنازع میں کسی تیسرے ملک کوشامل نہ کرنے پراتفاق کیاتھا۔اس کے باوجود یونانی وزیراعظم نے گذشتہ ہفتے امریکا کا دورہ کیا تھا،کانگریس کے ارکان سے بات چیت کی تھی اورانھیں خبردار کیا تھا کہ وہ ہمیں ایف 16 لڑاکا جیٹ نہ دیں۔