لاہور(نیوز رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ن لیگ پنجاب عمران گورایہ نے پی ٹی آئی رہنمافیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے
کہ خفیہ مقام سے ویڈیو جاری کرنیوالے فیاض چوہان کی بزدلی ساری قوم کے سامنے عیاں ہے۔مقتل جانے کا شعر پڑھنے والے فیاض چوہان گرفتاری سے ڈر کرکسی بل میں چھپ گئے ہیں۔
جان دینے کی باتیں کرنے والے فیاض چوہان اب جرات کامظاہرہ کریں۔اگرفیاض چوہان میں ہمت ہے تو خفیہ جگہ سے باہرنکلیں۔