ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر سے کمشنر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر، ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد رفیق احسن، ڈپٹی کمشنر خانیوال شاہد فرید اور ڈپٹی کمشنر لودھراں آغا ظہیر عباس شیرازی نے ملاقات کی۔ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور اور سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ملتان ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ذمہ داریاں ادا کی جائیں اور کارکردگی کے اہم اشاریے(KPI) پر فوکس کیا جائے ۔انہوں کہا کہ نہری پانی کی چوری روکنے اور کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور مراکز صحت سے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو مانیٹر کیا جائے۔