ملتان (سپیشل رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد افتخار خان کو ہینڈ گرنیڈ اور پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ملزم کا کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق ہے جس سے کالعدم مواد برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف کاروائی کرکے 23 مئی کو مقدمہ نمبر 19/22 درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم ملزم سے مزید تحقیقات باقی نہ ہونے کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 8 جون کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔