پاکستان عوامی تحریک کا یوم تاسیس آج   ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر دنیا  بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا


ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے 33 سال مکمل ہونے پر آج دنیا بھر میں یوم تاسیس منایا جائے گا۔قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 25 مئی 1989 ء  کو موچی دروازہ لاہور میں ایک بڑے عوامی اجتماع کے موقع پرپاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی۔ جس کا مقصد کرپٹ اورظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر حقیقی جمہوریت کا قیام تھا۔یومِ تاسیس کے موقع پرملتان اورجنوبی پنجاب سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوگا اورظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والے کارکنان کی لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن