یاسین ملک کیخلاف بھارتی عدالت کے اقدام پر عالمی ادارے نوٹس لیں: قمر الزماں بابر 

May 25, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کیخلاف مقدمات اور انکو سزا دینے کے بھارتی متعصب عدالت کے اقدامات انصاف کے بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ورزی ہیں اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس ناانصافی کا نوٹس لینا چاہئے بھارتی انتہا پسندوں‘ ظالم فوج اور پولیس کے بعد عدالتوں کا رویہ بھی جانبدارانہ ہے مقدمات کے ذریعے آزادی کی آواز کبھی دبائی نہیں جا سکتی یاسین ملک سمیت حریت قیادت اور کشمیری عوام نے لازوال قربانیوں کی ایک داستان رقم کی ہے یہ قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی آزادی کشمیر کا سورج ہر صورت طلوع ہو کر رہے گا۔
  

مزیدخبریں