حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور اس دوران متعدد کارکنوںکو حراست میں لے لیا گیا جبکہ کثیر تعداد میں مقامی رہنما اور کارکن روپوش ہوگئے۔دوسری جانب پنڈی بھٹیاں انٹرچینج ، کوٹ سرور انٹر چینج اور خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران بھٹی نے کارکنوں کے گھروںپر پولیس کے چھاپوںکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کارکن ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔