قلعہ دیدارسنگھ:رُورل ہیلتھ سنٹر‘‘ میں گندے پانی کا جوہڑ  بیماریاں پھیلانے لگا

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) رُورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ جہاں روزانہ شہر اور گردونواح سے سینکڑوں کی تعداد میں مریض اپنے مرض کا علاج کروانے کیلئے آتے ہیں وہاں پر سیوریج کا پانی مسلسل کھڑا رہنے کی وجہ سے جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جہاں میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کی جانب سے نکاسی آب کا بروقت انتظام نہیں کیا جاتا میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ عملہ کی انتہائی سستی کے باعث ہسپتال جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔گندا پانی کھڑا رہنے سے مکھیاں، مچھر ودیگر موذی حشرات الارض جنم لے رہے ہیں۔ جس سے ہسپتال میں آنیوالے مختلف بیماریوں کے شکار مریضوں کو مزید بیماریوں میں مبتلا ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سمیت ای ڈی او ہیلتھ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن