ابوظہبی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا،2 افر اد ہلاک،120 زخمی  

May 25, 2022

  ابوظبی (آئی این پی ) ابوظبی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور120 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2افراد ہلاک اور120 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا اورقریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ابوظہبی ، دھماکہ

مزیدخبریں