سندھ ہائیکورٹ، دعا زہرہ کو 30 مئی کو عدالت  پیش کر نے کا حکم  

May 25, 2022

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 30 مئی کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت میں دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت میں آئی جی سندھ، ایس ایس پی ایسٹ، دعا زہرہ کے والدین اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

جب کہ پولیس نے لڑکی کی بازیابی سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظفر آباد کی لوکیشن ٹریس ہوئی مگر کل تمام نمبرز بند ہوگئے، سگنلز بالاکوٹ میں لوکیٹ ہوئے۔ آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پولیس سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا بچی کو کے پی کے منتقل کردیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ  لڑکی کو یہاں لانا پڑے گا ، یہیں کیس کا فیصلہ ہوگا۔ عدالت نے دعا زہرہ کو 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ 
سندھ ہائیکورٹ

مزیدخبریں