مری (نامہ نگار خصوصی) آزادی مارچ کیلئے تحصیل مری کا قافلہ تاریخی ہو گا ،کارکنان جیلوں اور رکا وٹوں سے نہیں ڈرتے۔ تحریک انصاف کے رہنما ارسلان ایاز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کارکن جیلوں سے نہیں ڈرتے اور تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تاریخی قافلہ کی صورت میں آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔ حقیقی آزادی مارچ عوامی سمندر کی صورت میں’’ امپورٹڈ حکومت‘‘ کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہ ہم نے ریلی میں شرکت کا پلان خفیہ رکھا ہوا ہے اور انشاء اللہ آج انتظامیہ کو بڑا سرپرائز دیں گے۔ مری کے غیور لوگ عمران خان کے شانہ بشانہ اپنی ازادی کی جنگ میں شامل ہوں گے۔ امریکی غلامی سے نجات حاصل کئے بغیر ملکی مفاد میں فیصلے ناممکن ہیں۔
مزید کہا کہ اسوقت قوم بیدار ہے اور ملک میں انقلابی کیفیت ہے، حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام تک جہدوجہد جاری رہے گی۔