کلرسیداں(نامہ نگار)امیر تحریک لبیک پی پی سا ت حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھرنے سے ناکام لوٹے گی،دھرنا ان کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔مہنگائی سے ستائی غریب عوام کسی صورت افراتفری انتشار نہیں چاہتی انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ عمران نیازی کے خمیر میں نفرت انتقام انتشار ہے۔4 سالہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے،ترقی کرتا پاکستان کرپشن لاقانو نیت اور قرضوں کی دلدل میں جھونک دیا گیا معیشت کا جنازہ نکال دیا۔ڈالر کی اونچی اڑان کے ذمہ دار صرف عمران نیازی ہیں۔بدتمیزی گالم گلوچ بہتان بازی الزام تراشی کردار کشی کلچر کے بانی عمران نیازی ہیں۔نفرت انتشار تقسیم کا دوسرا نام عمران نیازی ہے۔تحریک لبیک اس انتشار کی پرزور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تحریک لبیک کے پرامن مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیئے سیدھی گولیاں چلائیں جی ٹی روڈ کے پل بند کرکے ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا آج پی ٹی آئی کو مکافات عمل کا سامنا ہے ۔
تحریک انصاف دھرنے سے ناکام لوٹے گی،منصور ظہور لنگڑیال
May 25, 2022