گوجرخان (نامہ نگار)راجہ بابر کرامت امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9 گوجرخان نے ممتاز کشمیر ی حریت پسند رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے مثال بہادری و حریت کی علامت یاسین ملک کے خلاف بھارتی ہتھکنڈہ مسترد کرتے ہیں یہ کشمیریوں کو جھکانے کی ناکام کوشش ہے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل ماورائے قانون وانصاف اور انتقام پر مبنی بھارتی اقدام کا نوٹس لے راجہ بابر کرامت نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی وانسانی حقوق کے تمام اداروں اور اوآئی سی کے فورم پر یاسین ملک اورکشمیری قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کوپوری قوت سے اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ5 اگست 2019کے ناجائز اور غیرقانونی اقدامات کی طرح یاسین ملک کے خلاف مقدمہ بھی غیرقانونی اور ناجائز ہے جموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ کرنے والا بھارت کشمیریوں کی نمائندہ حقیقی قیادت کو ختم کرنے کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے ۔