لیبر یئرنٹی میں شامل ہونے والے تمام بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سید تنویر شاہ

کھوڑ(نامہ نگار) گذشتہ روز ہائیڈرو یونین کے بانی حاجی آفتاب رفیق ،حاجی عاصم جعفری۔ ملک ارشد اور رانا اعجاز نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ہائیڈرو یونین کو چھوڑ کر لیبر یونٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا انکے ساتھ بہت سے دوست پیغام یونین کو چھوڑ کر لیبر یونٹی میں شامل ہوئے۔ اس شمولیت کا باقاعدہ اعلان انھوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں کیا ۔ اس تقریب کا انعقاد راولپنڈی میں زونل سیکرٹری وقار احمد، سید تنویر شاہ ، سید مبارک شاہ ، ملک رمضان اور انکے ساتھیوں کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر عاشق خان سمیت تمام قائدین نے انہیں خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ انکی شمولیت سے لیبر یونٹی کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن