گوجرخان (نامہ نگار)عمران خان کے پچیس مئی کو آزادی مارچ کی کال کے حوالے سے مقامی پولیس نے پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ رات گئے سے علی الصبح تک جاری رکھااور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پکڑنے کی کوششیں جاری رہیں سابق سٹی صدر راجہ فیصل کیانی کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے بھائی یاسر کیانی اور فہد کیانی کو گرفتار کر لیا جبکہ یوتھ ونگ کے سابق صدر عظمت مغل کے بھائی محمد رمضان کو دلمی سے اورپی ٹی آئی یوتھ ونگ کے توقیر مغل کوبھی گرفتار کر لیا گیا چھاپوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا پولیس نے مندرہ گوجرخان میں کنٹینر بھی پکڑ کر کھڑ ے کردیئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ورکروں کی پکڑ دھکڑ کیلئے پولیس متحرک رہی ۔