پنڈدادنخان اورگردونواح میںموبائل کمپنیوں کے کمزورسگنلز، شہری پریشان 

May 25, 2022

پنڈدادنخان(نامہ نگار)پنڈدادنخان اورگردو نوا ح میںموبائل کمپنیوں کے کمزورسگنلز کے باعث شہر ی پریشان گفتگو کرتے کال کا کٹ جانا معمول بن گیابات مکمل کرنے کے لیے بعض اوقات تین سے چار بار ڈائیل کرنا پڑتا ہے انڈور اور آوٹ ڈورکالز کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پرابلم کی وجہ سے بھی عوام کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پنڈدادنخان اور گردونواع کی عوام موبائل سروسزمہیا کرنے والی کمپنیوں کے سگنلزنہ ہونے کے باعث پریشانی کا شکارہیں یوں توشہرمیں ان کمپنیوں کے ٹاورز موجودہیں لیکن ان سے سو میٹر کی دوری پرپہنچتے ہی انٹرنیٹ سمیت ہرقسم کے سگنلزڈراپ ہونا شروع ہوجاتے ہیں متعددبارسروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سمیت پی ٹی اے اوردیگرمتعلقہ حکام کو اس بارے شکایات کی جاچکی ہیں ایک سال گزرنے کے باوجود بھی بہتری کے لیے کوئی قدم نہیںاٹھایاگیا شہریوں کا پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طورپرسروسزمہیا کرنے والی کمپنیوں کونیٹ ورک کامعیاربہترکرنے کا پابندکیا جائے۔

مزیدخبریں